پشاور – اے این پی کے سابقہ مرکزی رہنما بشرہ گوہر اور جمیلہ گیلانی پر مشتمل خاتون رہنماؤں نے اج 27 جنوری کو شمالی وزیرستان میں خیسورہ کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے خیات خان کے گھرانے سے ملاقات کرکے انکے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔

انکے ساتھ دورے میں عوامی ورکرز پارٹی سے عصمت شاہ جہان اور پی ٹی ایم کے ثناء اعجاز اور گلالئ اسماعیل بھی شامل تھے ۔

ملاقات کے دوران ایک لائیو ویڈیو میں خیات خان کی والدہ اپنی بات پر قائم رہی اور انہوں نے پاکستانی فوج کے خلاف وہی الزامات دہرائے جو انہوں نے پہلے دن بیان کئے تھے ۔

پشتون خاتون رہنماؤں کے دورہ خیسورہ کو بہت سے لوگوں نے سراہا ہے اور دورہ کرنے والی خاتون رہنماؤں کے تعریف میں سوشل میڈیا پر پیغامات کا سلسلہ جاری ہے ۔

اس موقع پر بشرہ گوہر اور دیگر خاتون رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ پشتون خواتین کے عزتوں کو پاکستانی فوج سے بچایا جائے اور شفاف تحقیقات کے نتیجے میں خیسورہ واقعہ میں ملوث سکیورٹی اہلکاروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔

Comments