پشاور- خیبر ایجنسی کے تحصیل جمرود میں کوکی خیل قبیلہ کا ایک بڑا جرگہ منعقد ہوا جسمیں آفریدی قوم کے تمام قبائل نے شرکت کیا ۔

جرگہ میں آفریدی قبائلی کے رہنماؤں اور نوجوانوں نے خیبر ایجنسی میں پاکستان کے ریاستی دہشتگردی اور ڈبل گیم پر شدید تنقید کیا ۔

جرگہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ راجگال ویلی کے متاثرہ خاندانوں کو باعزت طریقہ سے دوبارہ اپنے اپنے گھروں میں آباد کرایا جائے اور علاقے سے گڈ طالبان سمیت تمام دہشتگردوں کو نکالا جائے ورنہ قبائلی لشکر تشکیل کرکے متاثرہ خاندانوں کو حکومت پاکستان کی اجازت کے بغیر راجگال ویلی میں اباد کرینگے اور تمام دہشتگردوں کو علاقے سے مار مار کرکے نکال دینگے ۔

Comments